ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) کورونا وائرس کے ڈر اور مہنگائی سے ستائے ہوئے شہریوں کے لئے خوشخبری، شہر میں کھلے دودھ اور دہی کی مانگ میں کمی کے باعث قیمت میں بیس سے تیس روپے فی کلو کی کمی کر دی گئی۔

شہر میں کورونا وائرس کے ڈر سے کھلے دودھ اور دہی کی مانگ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کھلے دودھ اور دہی کی مانگ میں کمی کے باعث قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کھلا دودھ تیس روپے تک سستا ہونے کے بعد 65 سے 80 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا جبکہ دہی کی قیمت میں بھی بیس سے تیس روپے کی کمی سے شہر دہی 80 سے 90 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

شیر فروشوں کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی مانگ میں کمی کے باعث قیمت میں کمی ہوئی ہے کیونکہ اس وقت کورونا وائرس کے خوف سے لوگ کھلا دودھ استعمال نہیں کر رہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر انہیں دودھ فراہم کرنے والے گوالوں کی جانب سے دودھ کی قیمت میں مزید کمی کی گئی تو وہ دودھ اور دہی کی قیمت میں مزید کمی کر دیں گے۔