ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹرافی ٹور ملتوی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹرافی ٹور ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا پلان ملتوی کر دیا۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو رواں برس اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا لیکن آئی سی سی نے ٹرافی ٹور پلان فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔

خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث کئی بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ راوں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے  چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک وائرس سے 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سوا 4 لاکھ متاثر ہو چکے ہیں، اٹلی سمیت دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے سبب دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer