ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی: رائمہ خان

ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی: رائمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی ) فلم اور سٹیج کی نامور اداکارہ رائمہ خان نے کہا ہے کہ ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رائمہ خان نے بتایا کہ اس وقت تھیٹر میں بھی نمبر ون کی دوڑ چل نکلی ہے مگر ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی جو لڑکیاں رول کا گلہ کرتی ہیں ان میں سیکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی بلکہ وہ صرف جیلسی کی آگ میں جلتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اس بات کاخیال رکھا ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کروں جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے کیونکہ فنکار ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے اپنے کام سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer