(درنایاب) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پی ایچ ایز کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا، پی ایچ اے ریفارمز اینڈ ریونیو کور کمیٹی پنجاب کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پی ایچ ایز کی کمیٹی میں حافظ ذیشان رشید ایڈمن، عامر حمید مارکیٹنگ، محمّد نواز رامے ممبر ہارٹی کلچر مقرر ہوئے ہیں جبکہ سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ کنوینئر، متعلقہ پی ایچ اے کا چیئرمین اور ڈی جی ممبر ہونگے، کمیٹی پنجاب کے ہر پی ایچ اے کیلئے بزنس پلان اور ریونیو سے متعلق پالیسی واضع کریگی، ریونیو اور ریفارمز کمیٹی کے منعقدہ پہلے اجلاس میں تجاویز تیار کرلی گئیں جو منظوری کیلئے وزیر ہاؤسنگ کو بھیجوا دی گئی ہیں۔
وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے قیام کا مقصد پی ایچ اے کو مالیاتی طور پر مستحکم بنانا ہے، پی ایچ اے آنے والے سالوں میں اپنا فنڈ اپنے وسائل سے پیدا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کی آمدن اور اخراجات میں توازن لانا ہوگا۔