چڑیاگھر ہاتھی کے بغیرقبول نہیں، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چڑیاگھر ہاتھی کے بغیرقبول نہیں، ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: City42 - Lahore High Court, Elephant
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چڑیا گھر میں 2 سال سے ہاتھی نہ رکھنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے پنجاب حکومت، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد امیر بھٹی نے محمد  چڑیا گھر میں 2 سال سے ہاتھی نہ رکھنے پر چڑیا گھر انتظامیہ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار فواد مغل ایڈووکیٹ کیجانب سے سیدہ عظمیٰ گیلانی ایڈووکیٹ پیش ہوئیں، درخواست گزارنے پنجاب حکومت، ڈائریکٹر  چڑیا گھرسمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ سوزی ہتھنی کو ہلاک ہوئے تقریبا2 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، ابھی تک چڑیا گھر کیلئے ہاتھی کی خریداری نہیں کی گئی، محکمے کو ہاتھی کی خریداری کیلئے درخواست دی مگر کوئی سنجیدہ جواب نہیں دیا گیا۔

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ  عدالت حکومت پنجاب کو لاہور چڑیا گھر کیلئے ہاتھی کی خریداری کا حکم دے۔

عدالت نے دخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس دن میں جواب دینے کا حکم دیدیا۔

Sughra Afzal

Content Writer