ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 ہزار سرمایہ کاروں کا ریکارڈ تحقیقات کیلئے بی ٹی بی زون کو ارسال

20 ہزار سرمایہ کاروں کا ریکارڈ تحقیقات کیلئے بی ٹی بی زون کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:ایف بی آر نے کروڑپتی لاہوریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے 20 ہزار سرمایہ کاروں کا ریکارڈ بی ٹی بی زون کو ارسال کردیا۔ ایف بی آر نے بنک ٹرانزیکشن سے لاہوری امراء کا ریکارڈ مرتب کیا۔

ایف بی آر نےغیر رجسٹرڈلاہوری امراء کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے اہم ریکارڈ براڈننگ آف ٹیکس بیس زون کو منتقل کردیا ہے۔ ایف بی آرنےکروڑوں روپے کی بنک ٹرانزیکشن کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والے لاہوریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے بی ٹی بی زون کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

20ہزار امراء کاریکارڈبی ٹی بی زون بھیج کرکارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کی جائیدادوں کے حوالے سے بھی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔