ویب ڈیسک: معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
نمرہ خان نے حال ہی میں برطانیہ میں مقیم ایک پائلٹ سے شادی کی ہے۔
اداکارہ نے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اورویڈیو کے کیپشن میں جذباتی پیغام لکھا کہ یہ وہ خواب ہے جو پورا ہونے کے بعد بھی خواب ہی لگ رہا ہے۔
نمرہ خان نے مزید لکھا کہ میرے شوہر نے میری سالگرہ اور عمرے کو اتنا یادگار اور خوبصورت بنا دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے شوہر کیلئے بہت سی دعائیں بھی کیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ناصرف شوبز ستاروں بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی انہیں عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے