ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عالمی مارکیٹ میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ ہوسکا، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 299.50 روپے پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، ساتھ ہی فی لیٹر ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

آئل کمپنیز کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر نقصان پر خط کام کرگیا۔ عوام کو پیٹرول اور ڈیزل پر ملنے والا ریلیف رک گیا ۔ 

 قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی مختلف اقسام مزید سستی ہو گئی ہیں۔