سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر شدید رد عمل سامنے آگیا ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اپنی شناخت کے لیے کسی سے تصدیق کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف جیسے بیانات عوام کو قریب لانے کے بجائے تقسیم کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کے بعد خواجہ آصف اپنی اصل بات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آزاد کشمیر کی طرزِ حکمرانی پر تنقید کے بجائے اپنے اصل بیان پر معذرت کریں، اپنے اعلیٰ حکام سے پوچھیں، وہ بتائیں گے کہ آزاد کشمیر میں حکمرانی کیسی رہی۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کے بجائے خواجہ آصف کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔
