ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی بائیکو پمپ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو ساتھی فرار

کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی بائیکو پمپ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو ساتھی فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کراچی کے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی بائیکو پمپ کے قریب شاہین فورس سمن آباد اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے ۔ 

پولیس حکام کے مطابق شاہین فورس نے سمن آباد کی حدود میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا، نارتھ ناظم آباد کی حدود میں جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھ فرار ہوگئے ، فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی، ہلاک ڈاکو کی شناخت تائنین ولد محمد سعید کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو کا ابتدائی کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ 

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ لطیف، شرافی گوٹھ، سمیت دیگر تھانہ جات میں ڈکیتی پولیس مقابلہ اور ناجائڑ اسلحہ کے مقدمات میں متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے۔