سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران فورس کے ہمراہ فیلڈ میں متحرک ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اندرون شہر کے بعد کینٹ میں جاری عزاداری پروگراموں کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، چیکنگ پوائنٹس پر سکیورٹی انتظامات دیکھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی جانب سے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات، فرض شناسی کو سراہا گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کوشش ہے عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول دے سکیں ۔