ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں تمام انتظامات مکمل، جلوس و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ جاری: مریم خان

 لاہور میں تمام انتظامات مکمل، جلوس و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ جاری: مریم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ یومِ عاشور اور جمعۃ المبارک کے موقع پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تمام متعلقہ محکمے مکمل الرٹ ہیں تاکہ مذہبی اجتماعات پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہو سکیں۔

کمشنر لاہور کے مطابق یومِ عاشور کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے جبکہ تمام جلوس طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں آج تمام کیٹیگریز کے مجموعی طور پر 47 جلوس برآمد ہوں گے، جن میں کیٹیگری اے کے 12 اور کیٹیگری بی کے 35 جلوس شامل ہیں۔ مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہو کر اپنے روایتی روٹ پر گامزن ہے۔

کمشنر کے مطابق شہر بھر میں آج مجموعی طور پر 227 مجالس منعقد ہوں گی، جن میں کیٹیگری اے کی 38، کیٹیگری بی کی 160 اور کیٹیگری سی کی 29 مجالس شامل ہیں۔

مریم خان نے کہا کہ محرم جلوسوں اور مجالس کے لیے میونسپل انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ مرکزی کنٹرول سنٹرز فعال ہیں اور مختلف ذرائع سے لائیو مانیٹرنگ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر نکاسی آب سمیت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔