ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او لاہور کا جلوس روٹ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

سی ٹی او لاہور کا جلوس روٹ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:چیف ٹریفک آفیسر  سید عبدالرحیم شیرازی نے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ مختلف ڈائیورشن پوائنٹس پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو بریفنگ بھی دی ہے۔

سی ٹی او کے مطابق مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہو کر امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیوٹی کے لیے 6 سرکل افسران، 210 سینئر ٹریفک وارڈنز اور 140 پٹرولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ایک ہزار سے زائد وارڈنز بھی مختلف مقامات پر فرائض سرانجام دیں گے۔ صورتحال کی مسلسل نگرانی کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے روٹ ہر صورت کلیئر رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز الائیڈ محکموں کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں تاکہ جلوس کے دوران نظم و ضبط اور شہری سہولت برقرار رکھی جا سکے۔