ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادلوں نے دی دستک !آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بادلوں نے دی دستک !آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42؛محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے،پشاورسمیت صوبہ کے میدانی اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔
ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے اکثر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، پشاور کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔ 
 محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، چترال میں درجہ حرارت 14 ، دیر میں 18 ، مالم جبہ میں  21، سیدوشریف میں 24 ،بنوں میں 31، ڈی آئی خان میں 32 اور ایبٹ آباد میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔