ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

 پنجاب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور اور بہت سے دوسرے شہروں میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔

لاہور میں صوبائی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس اب بھی جاری ہے تاہم رات ساڑھے آٹھ بجے تک مسدقہ اطلاعات کے مطابق روئیت ہلال کمیتی کو چاند نطر آنے کی کوئ یشہادت صوبہ پنجاب کے کسی بھی علاقے سے موصول نہیں ہوئی۔

کوئٹہ میں مرکزی روئیت ہلال کمیٹی اور دوسرے  زونل مقامات پر زونل روئیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہنوز جاری ہیں۔

 مھرم کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی روئیت ہلال کمیتی کے چئیرمین مولانا آزاد کریں گے۔

مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے چئیرمین کی نیوز کانفرنس کچھ دیر میں متوقع ہے۔

 پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ محرم کا چاند آج 26 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بجکر 32 منٹ پر ہو چکی ہے۔آج  26 جون کو سورج غروب ہونے تک، چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہو  گئی تھی - یہ حالت روئیت کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے۔

سپارکو کی سائینسی بنیاد پر مرتب کی گئی فورکاسٹ کے مطابق آج شام محرم کا چاند پاکستان میں نظر آ جانا لازم تھا لیکن اب شب ساڑھے آتھ بجے تک اس کی کوئی اطلاع نہیں۔ چاند دیکھے جانے کا ممکنہ وقت گزرے ایک گھنتے سے زیادہ وقت ہو چکا ہے۔