سٹی 42 : انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔