ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی مریم نواز  نے راج گڑھ میں  "ماڈل گلی"  کا افتتاح کر دیا

Maryam Nawaz Modle Streets Haji Pura Raj Garh, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے راج گڑھ میں  "ماڈل گلیوں"  کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یونین کونسل  73 حاجی پارک راج گڑھ کا دورہ   کیا اور وہاں حاجی پارک راج گڑھ میں ماڈل سٹریٹس کا افتتاح کیا۔
سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری اور ایم او ای میاں ثاقب نے مریم نواز کو ماڈل سٹریٹس پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ 
وزیر اعلی  مریم نواز سخت سکیورٹی  کے حصار  میں پہنچیں۔  مریم نواز کی آمد پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔



وزیراعلیٰ نے یونین کونسل 53میں لاہور ڈویلپمنٹ ماڈل کے پائلٹ پراجیکٹ کاجائزہ لیا۔ 

لاہور ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت کنکریٹ، ٹف ٹائل اور کلرڈ فلور بنائے گئے ہیں۔ 
یوسی 53کی ماڈل سٹریٹ میں سٹریٹ لائٹس، گھرو ں کے نمبر او رنام کی پلیٹیں لگائی گئی ہیں، زیر زمین سیوریج کا نظام بھی ری ویمپ کیاگیا ہے۔ ہر مین ہول پرچوری سے بچانے کے لئے خصوصی پلاسٹک ڈھکن لگائے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے لاہور ڈویلپمنٹ پائلٹ پراجیکٹ کے بار ے میں بریفنگ دی۔ 

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بارش کے بعد نئی بننے والی ماڈل سٹریٹ میں دیر تک پانی نہیں کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس آئیڈیا سے اتفاق کیا کہ لاہور میں مختلف ٹاؤنز کے لئے الگ رنگ کی ٹائلز لگوائی جائیں۔ 

 وزیراعلی مریم نوازحفاظتی ٹینٹ کھلوا کر لوگوں کے گھروں کی طرف گئیں۔ وزیراعلی نے چھتوں پر کھڑ ے بچوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور نعروں کاجواب دیا۔انہوں نے خواتین خانہ سے بات چیت کی ، ان کی صحت بارے میں دریافت کیا۔بعض بزرگ خواتین نے وزیراعلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ مریم نوازشریف  نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی۔
ایک خاتون نے اپنے شوہر کی گھر  پر حکومت کی طرف سے بھیجی گئی دوائی کا پیک دکھایا اور دعائیں دیں۔ مریم نوازنے خواتین، بچوں اور کارکنوں کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں بنوائیں۔بزرگ خاتون نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو خوبصورت گلدستہ بھی پیش کیا۔،مریم نوازشریف  نے کہا کہ سکیورٹی کو ہٹا کر اپنے لوگوں سے ملنے کے لئے آئی ہوں۔

خاتون نے کہا کہ آپ بہت محنت کررہی ہیں،آپ کو دیکھنے کے لئے کھڑے ہیں۔ 
ایم پی اے میاں مرغوب احمد, ڈی سی لاہور رافعہ حیدر, جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن ملک قیصر اسلم بھی ماڈل گلیوں کے افتتاح کے موقع پر مریم نواز کے ساتھ موجود تھے۔   صدر یو سی 76 رضوان بٹ, انجیر ارسلان حفیظ, ملک زبیر, ملک تنویر ہمراہ موجود تھے۔