ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب اسمبلی نے 2024 اور 25 کے فنانس بل کی منظوری دیدی

 پنجاب اسمبلی نے 2024 اور 25 کے فنانس بل کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد  : پنجاب اسمبلی میں فنانس بل 2024 اور 25 ایوان میں پیش کردیاگیا ۔ 

 وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نے فنانس بل پیش کیا۔ ایوان سے فنانس بل کی کلاز وائز منظوری لی جارہی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رائے شماری کے بل کی منظوری کا آغاز کردیا۔ 

فنانس بل 2024 کی تین کلازکو منظور کرلیاگیا ، اپوزیشن نے پہلی تین کلاز کی مخالف نہیں کی، جس کے بعد اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہوگیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔ 

 پنجاب اسمبلی نے 2024 اور 25 کے فنانس بل کی منظوری دے دی، پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے پنجاب فنانس بل کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ  پنجاب اسمبلی نے 5 ہزار 446 ارب مالیت کا فنانس بل منظور کرلیا ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے 39 کھرب 86 ارب 69 کروڑ 20 لاکھ 68 ہزار مالیت کے 41 مطالبات زر کی منظوری دی تھی۔