(علی ساہی) پنجاب ہائی وے پٹرول نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ای پولیس پوسٹ ایپ نے 5 لاکھ 12 ہزار 943 افراد کو چیک کیا، دوران چیکنگ 116 اشتہاری مجرمان اورعدالتی مفروران کو گرفتار کیاگیا ۔ 2لاکھ 67 ہزار 538گاڑیوں کو چیک کیا گیاجن میں 42چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 25 ہزار 266ای چالان کیے گئے، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 6670 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ کارروائی کی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جرمانے کی مد میں 90 لاکھ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی ، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 97 گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی جبکہ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 954 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ 10گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔69 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا،1291مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و رہنمائی فراہم کی گئی،پولیس خدمت مراکز پر 449 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔