مون سون کی پہلی بارش گنگا رام ہسپتال کی بیسمنٹ، وارڈیں، فارمیسی گندے پانی میں غرق ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مون سون کی پہلی بارش  نے گنگارام ہسپتال  انتظامیہ کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا، گنگارام ہسپتال میں بارش اور گٹر کا پانی مختلف وارڈوں اور سٹور میں چلا گیا ۔  گندہ پانی ہسپتال کی بیسمنٹ میں  بھی بھر گیا۔جبکہ فارمیسی بھی پانی میں غرق ہو گئی۔ 

اتوار کی شام لاہور میں تیز بارش ہوئی تو گنگا رام ہسپتال میں سینی ٹیشن کا بیشتر سٹاف بھی غیر حاضر تھا۔ طوفانی بارش تو تھوڑی دیر میں رک گئی لیکن ہسپتال کی بند ڈرینیج لائنیں رات گئے تک نہیں چل سکیں۔ بارش اور گٹروں کا پانی رات گئے تک  ہسپتال کے مختلد حصوں میں جمع رہا۔ ڈاکٹر، پیرا میڈیل اسٹاف اور مریضوں سمیت سب لوگ غلیظ پانی کےعذاب میں مبتلا رہے۔

ہسپتال کے فارمیسی سٹورز اور مختلف وارڈز میں بدبو پھیل گئی۔

گٹر اور بارشی پانی سے ہسپتال میں موجود مریضوں میں انفیکشن پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

ہسپتال کی فارمیسی پر موجود سٹاف گندے پانی کی وجہ سے پریشان ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب پانی نکاسی آب کیلئے کو خاطرخواہ اقدامات نہ کیے جا سکے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات اتوار کی شام ہونے والی تیز بارش کے حوالہ سے ہلے ہی خبردار کر چکا ہے اور آنے والے دنوں میں ایسی بارشیں مزید ہونے کا قوی امکان ہے۔ شہریوں کے لئے گنگا رام ہسپتال کی حالت سخت تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔