کیا عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی پہلی بیوی نہیں؟

Ranbir kapoor,Bollywood,Alia bhutt
کیپشن: Alia bhatt and Ranbir kapoor,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  رواں سال  عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے سب کو دنگ  کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ’’شمشیرا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جب  اسی ضمن میں منعقد ایک تقریب  میں رنبیر سے  سوال کیا گیا کہ اپنے  پرستاروں سے متعلق  کوئی بات بتائیں جس پر   رنبیر کپور نے بتایا کہ ممبئی کے کرشنا راج بنگلے وہ  اپنے والدین کے ہمراہ رہائش پذیر تھے اسی دوران ایک خاتون مداح نے بنگلے کے دروازے سے شادی کرلی تھی ، اس نے دروازے پر ورمالا ڈالنے کے بعد سندور بھی لگایا تھا۔

 رنبیر نے مزید کہا کہ مذکورہ لڑکی نے دروازے کو مجھ سے تشبیہ د ی تھی، یعنی اس کا خیال تھا کہ اب وہ میری بیوی بن چکی ہے، اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس طرح عالیہ میری پہلی نہیں بلکہ دوسری بیوی ہے۔