ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشیں، ہائی الرٹ جاری

مون سون بارشیں، ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد، جنید ریاض ) صوبائی وزیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود کی زیر صدارت فلڈ انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا، ڈی جی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے مون سون کی متوقع صورتحال بارے انتظامات پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے بتایا کہ مون سون کے دوران دس فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، تاہم لاہور سمیت تمام اضلاع کو ضروری انتظامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ انتظامات قبل از وقت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن نثار احمد ثانی، حمید اللہ ملک، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق فاروقہ، عمران مغل اور احمد حسن رانجھا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

لاہورمیں حالیہ بارشوں سےموسم خوشگوار ہو گیا ہے، مطلع آبرآلود ہونے سے شہر میں وقفے وقفے سے مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو کہ شام کے اوقات میں 60 فیصد تک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم ہفتے کے روز خشک رہنے کا امکان ہے۔