کورونا کا شکار پولیس ملازمین سے لیب رپورٹس طلب

کورونا کا شکار پولیس ملازمین سے لیب رپورٹس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس ملازمین کی لیب رپورٹس طلب کرلی گئیں،لاہورسمیت پنجاب بھر سےبیشتر ملازمین کاآن لائن ڈیٹا تو بھجوا دیا گیا لیکن لیب رپورٹس فراہم نہ کی گئیں،ڈی آئی جی ویلفیئرنےتفصیلات کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا۔

صوبہ بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرپولیس اہلکاروں کے لیے فی کس 25ہزار ویلفیئرفنڈسے دینےکی آئی جی پنجاب نےمنظوری دی تھی،روازنہ کی بنیاد پر صوبہ بھر سے آن لائن ڈیٹا ویلفیئربرانچ میں اکٹھا کیا جارہا ہے،ڈی آئی ویلفئیرکی جانب سے کوروناوائرس سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کے آن لائن ڈیٹا کے ساتھ ساتھ لیب رپورٹس طلب کی گئی ہیں،،اب تک 790کے قریب ملازمین کوایک کروڑ 85لاکھ سے زائد کےچیکس جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ 10جون سے30جون تک مہلک مرض کا شکار ہونے والے ملازمین کاڈیٹا یکم جولائی تک پہنچانے کامراسلہ بھجوایاگیا ہے تاکہ متاثرہ ملازمین کو بروقت ویلفیئرفنڈ سے امدادی چیک جاری کیے جاسکیں۔


دوسری جانب کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنےوالی پنجاب پولیس کےملازمین پرکورونا وائرس کےحملے جاری ہیں،گزشتہ دو روز کےدوران اہم مقامات پرڈیوٹیاں سرانجام دینےوالے46ملازمین کی رپورٹس مثبت آئی ہیں جبکہ لاہورکے5سمیت 11ملازمین شہید ہوچکےہیں،کوروناسےمتاثرہ پنجاب پولیس کےجوانوں کی تعداد13سو اٹھانوے سے بڑھ کر1444 ہوگئی ہے،جن میں688افسراوراہلکارمختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ766صحت یاب ہوکر واپس ڈیوٹیزپرآچکےہیں۔

آئی جی پنجاب کےحکم پرابتک 26ہزار ایک سو23افسراوراہلکاروں کےکوروناٹیسٹ کرائےگئے،جس میں23 ہزار 256کی رپورٹس نیگیٹیواور2161کےرزلٹ کاانتظارہے،کوروناکےبڑھتےکیسزسےپنجاب پولیس کےافسراورملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، آئی جی پنجاب نےمتاثرہ اہلکاروں کوبہترین علاج مہیاکرنےکی ہدایت کردی ہےاور ویلفیئربرانچ کومختص کردہ رقم فوری ملازمین کو فراہم کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کورونا کی وجہ سے شہرمیں مزید55مریض دم توڑگئے جبکہ 1107 نئے کیسز سامنے آئے۔  103 روز کے دوران وبا سے شہر میں 645 اموات اور 36689 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 621 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں اور 198 مریض آئی سی یو جبکہ 109 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، پنجاب بھر میں بھی کورونا کے 1655 نئے کیسز اور 86 اموات ہوئی ہیں۔ صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1602 اور کیسز 71191 ہوگئے ہیں۔سمارٹ لاک ڈائون کا دائرہ کار مزید شہروں تک بڑھایا جارہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer