ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک سفر کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، بڑی خبر آگئی

بیرون ملک سفر کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کسٹمز ڈیکلیئریشن فارم کا مسودہ جاری کردیا، پاکستان سے بیرون ملک جانے اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو اہم نوعیت کی معلومات فارم پر درج کرنا ہوں گی۔

 بیرون ملک سے پاکستان اور پاکستان سے بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں کو اپنی معلومات فراہم کرنا ہوگی، بین الاقوامی مسافروں کو کسٹمز ڈیکلئیریشن فارم ایئرپورٹ پر ہی دیا جائے گا، مسافروں کو یہ فارم پرُ کرکے جمع کروانا ہوگا، بین الاقوامی مسافروں کو ممنوعہ سامان، آلات سیٹلائٹ، فون اور دیگر اشیاء کی معلومات فارم پر درج کرنا ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کو سونے کے زیورات اور قیمتی پتھروں کی معلومات بھی دینا ہوں گی، مسافروں کو غیر ملکی کرنسی کی مالیت بھی ظاہرکرنا ہوگی، بین الاقوامی مسافروں کو غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی دینا ہونگی۔

Sughra Afzal

Content Writer