سیاسی حریفوں کو عبرتناک شکست دیں گے:لیاقت بلوچ

سیاسی حریفوں کو عبرتناک شکست دیں گے:لیاقت بلوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:متحدہ مجلس عمل این اے 130 ماڈل ٹائون کے زیراہتمام علماء کنونشن، لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک بڑا جلسہ کر کے سمجھتی ہیں کہ ہم بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہیں، ان لوگوں نے ملک میں بہتری کم اور خرابیاں زیادہ پیدا کی ہے۔

متحدہ مجلس عمل ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کے علماء کرام کے زیر اہتمام کنونشن میں ماڈل ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل متحدہ مجلس عمل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آزمائی ہوئی سیاسی پارٹیاں اپنی ذات کے علاوہ کسی کو نہیں دیکھتے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ملک میں بہتری کم اور خرابیاں زیادہ پیدا کی ہے، ایک بڑا جلسہ کر کے سمجھتی ہیں کہ ہم بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہیں.

اس خبر کولازمی پڑھیں:ٹکٹ کا مسئلہ نہیں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے: چوہدری عبدالغفور

ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں حکمرانوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ ایم ایم اے ملک کو صالح قیادت دے سکی، سیاسی حریفوں کو عبرتناک شکست دیں گے، دینی قوتیں کرپشن سے پاک پاکستان بنائیں گی، سیکرٹری جنرل ایم ایم اے اور امیدوار قومی اسمبلی لیاقت بلوچ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔