ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی کانگریس کے ارکان کا لاہور کے تاریخی ورثے کا دورہ، مزارِ اقبال پر حاضری

امریکی کانگریس کے ارکان کا لاہور کے تاریخی ورثے کا دورہ، مزارِ اقبال پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: امریکی کانگریس کے ارکان ریان زنکے اور مائیکل بامگارٹنر نے لاہور کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مزارِ علامہ محمد اقبال، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

امریکی وفد نے مزارِ علامہ محمد اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے قومی شاعر کی فکری اور فلسفیانہ خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وفد نے بعد ازاں بادشاہی مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہیں مسجد کی تاریخی، مذہبی اور تعمیراتی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سترہویں صدی کے اس عظیم مغلیہ شاہکار کی منفرد خصوصیات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

امریکی کانگریس کے ارکان نے شاہی قلعہ لاہور کا بھی دورہ کیا اور تاریخی پکچر وال، شیش محل سمیت قلعے کے مختلف اہم حصوں کا معائنہ کیا۔ وفد کو مغلیہ طرزِ تعمیر، لاہور کے ثقافتی ورثے اور تاریخی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نجم الثاقب نے امریکی وفد کو تاریخی ورثے کے تحفظ، بحالی کے منصوبوں اور لاہور کی ثقافتی شناخت سے متعلق آگاہ کیا۔