ارسلان حسین درانی: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز اور آئندہ انگلینڈ کے دورے کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں دو اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
بورڈ نے بیٹنگ لائن اپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعود شکیل کو بھی اضافی متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم کا حصہ بنا دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔