ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی ووڈ ایکشن فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ نے دھوم مچا دی، کتنا بزنس کیا۔۔؟

ہالی ووڈ ایکشن فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ نے دھوم مچا دی، کتنا بزنس کیا۔۔؟

 ہالی ووڈ ایکشن فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ نے دھوم مچا دی، کتنا بزنس کیا۔۔؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: YOUTUBE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کی ایکشن فلم ’’ دی اوڈیسی‘‘ دنیا بھر میں اور بھارتی سنیما گھروں میں شانداربزنس کر رہی ہے۔ ’’ دی اوڈیسی‘‘ کی باکس آفس پر مضبوط کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری۔ فلم کی آمدنی کے تازہ اعداد و شمار سامنے آ گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر ’’ دی اوڈیسی‘‘ اب تک3555کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کر چکی ہے۔ صرف9دنوں میں اس سطح کی کمائی کو فلمی صنعت میں ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔  ہالی ووڈ فلم ’’ دی اوڈیسی‘‘نے بھارت میں ریلیز  ہونے کےبعد۹؍ دنوں  میں108کروڑ اور 20 لاکھ بھارتی روپے کا نیٹ کلیکشن کر لیا ہے، جبکہ اس کاگراس کلیکشن129 کروڑ 15 لاکھ روپے  تک پہنچ گیا ہےتوقع کی جارہی ہے کہ آئندہ دنوں میں فلم بھارت میں مزید بہتر کارکردگی دکھائے گی، جبکہ عالمی باکس آفس پر بھی اس کی کمائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ باکس آفس پر لمبی دوڑ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آنے والے دنوں میں فلم ’’ دی اوڈیسی‘‘ کو  ’’اسپائیڈر مین‘‘ سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو 30جولائی کو دوبارہ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔