شہزاد خان: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات سے قبل سابق سینئر نائب صدر ناصر حمید خان نے انتخابی سرگرمیاں تیز کر دیں۔ اس سلسلے میں لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے صدور، عہدیداروں اور تاجر رہنماؤں نے ان سے ملاقاتیں کیں۔
ناصر حمید خان کی جانب سے بزنس کمیونٹی کی سینئر قیادت کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری نے ناصر حمید خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔
تقریب میں شریک تاجر رہنماؤں نے ہر محاذ پر ناصر حمید خان کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔