ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون الرٹ: بادامی باغ منڈی میں صفائی آپریشن تیز، دو روز میں 94 ٹن سے زائد ویسٹ اٹھا لیا گیا

مون سون الرٹ: بادامی باغ منڈی میں صفائی آپریشن تیز، دو روز میں 94 ٹن سے زائد ویسٹ اٹھا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: مون سون سیزن کے پیش نظر لاہور کی بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں صفائی آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ راوی منڈی میں اتوار کے روز بھی جدید مشینری کے ذریعے صفائی اور ویسٹ کلیکشن کا عمل بلا تعطل جاری رہا۔

حکام کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران جدید مکینیکل لفٹنگ اور کنٹینر سسٹم کی مدد سے کوڑا بروقت تلف کیا گیا، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے دوران بادامی باغ منڈی سے 94 ٹن سے زائد ویسٹ اٹھایا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی کی سڑکوں کی روزانہ صفائی اور دھلائی کے عمل کو باقاعدہ شیڈول کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پہلی مرتبہ بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں میکانائزڈ سویپرز کے ذریعے سڑکوں کی دھلائی اور جدید صفائی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد مون سون کے دوران صفائی کی صورتحال کو مؤثر بنانا اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔