ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق پمپس پر پٹرول 337 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 385 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب رہے گا۔

دوسری جانب شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے پٹرول کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے نہ صرف سفری اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان پیدا ہوگا۔