ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر انتظامیہ خاموش ،شہری شدید مایوس

ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر انتظامیہ خاموش ،شہری شدید مایوس
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری نرخوں کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ گیس کی مسلسل عدم دستیابی نے ایل پی جی ڈیلرز کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمتوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث وہ مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیورز بھی قیمتوں میں اضافے سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق ایل پی جی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے ان کے ماہانہ بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ متبادل ایندھن کی عدم دستیابی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ کی خاموشی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والے ڈیلرز کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔