سٹی 42 : ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ خوشی ہے ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر رہا ہوں۔ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہاکہ ایشیا کپ 2025 کا تفصیلی شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا، شاندار کرکٹ میچز منتظر ہیں۔