ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے دو ایتھلیٹس جرمنی میں لاپتہ

پاکستان کے دو ایتھلیٹس جرمنی میں لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے دو ایتھلیٹس شاذل احمد اور ندیم علی جرمنی میں پراسرار طور پر غائب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں سے 24 جولائی سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس کے موبائل فون بند ہیں جبکہ انتظامیہ سے بھی ان کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاذل احمد اور ندیم علی کے پاسپورٹ اور دیگر اہم دستاویزات انتظامیہ کی تحویل میں ہیں، جس کے باعث ان کے سفر کرنے کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی آئندہ صبح تک واپس نہ آئے تو ان کی باقاعدہ گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی دستہ 27 جولائی کو وطن واپسی کے لیے ٹکٹ کنفرم کروا چکا ہے تاہم ان دو ایتھلیٹس کی غیر موجودگی انتظامیہ کے لیے باعث تشویش بن چکی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی بین الاقوامی ایونٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑی بیرونِ ملک لاپتہ ہوئے ہوں تاہم یہ معاملہ ایک بار پھر ملک کی اسپورٹس اتھارٹیز اور امیگریشن پالیسیز کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔