ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے

مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید   اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 شہر  لاہور میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 584 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ زندہ مرغی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اڑھائی کلو کی زندہ مرغی 1200 سے 1300 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا یہ طوفان حکومتی اداروں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث عوام خود کو لُٹتا محسوس کر رہے ہیں۔