ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

28 جولائی سے مون سون کا پانچواں سپیل،الرٹ جاری

28 جولائی سے مون سون کا پانچواں سپیل،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل 28 جولائی سے 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 شہر  لاہورمیں آج صبح سویرے سے ہی بادلوں کے ڈیرے ، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث موسم خاصا مرطوب اور گھٹن زدہ ہو چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا سلسلہ تھمنے سے حبس اور گھٹن کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

شہر  لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک بڑھ سکتا ہےجو کہ موسم کو مزید غیر آرام دہ بنا دے گا۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گرمی اور حبس سے بچاؤ کے لیے ہلکے لباس پہنیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

دوسری جانب  اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ 

ریلیف کمشنر کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 73 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جو اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور کچے گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھاتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں، بالائی علاقوں میں موسم کے باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے، سیاح اور مسافر موسم کو دیکھ کر اپنے سفر کے پروگرام ترتیب دیں۔