ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

Lpg price,Increased,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)حکومت ایل پی جی مافیا کو لگام ڈالنے میں ناکام،مافیا نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر چوتھی بار ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،10 روپے مزید اضافے کے بعد ایل پی جی230 سے بڑھ کر240روپے کلو ہو گئی۔

دو روز کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 20 روپے اضافہ کیا گیاجس کے بعد شہر میں ایل پی جی 230 روپے سے بڑھ کر 240 روپے فی کلو ہوگئی۔

مافیا کی جانب سے از خود اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 2830 روپے اور کمرشل سلنڈر 10900 روپے کا ہوگیاجبکہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔سرکاری کاغذوں میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 177روپے فی کلو گرام ہےجبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 2092 روپے مقرر ہے۔