ڈرون کے زریعہ منشیات سمگلنگ: اڈے پر چھاپہ، 5کلو ہیروئین اور ڈرون برآمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اے این ایف کی لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی۔  سمگلروں نےنئے طریقے سے  ڈرون جہازوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کی لیکن ناکام ہو گئے۔

انٹیلیجنس اطلاع پر لاہور کے مضافاتی علاقے میں واقع گھر پر اے این ایف نےچھاپہ مار کر  مجموعی طور پر 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔

کارروائی کے دوران گھر سے 2 گاڑیاں، 1 ڈرون اور ایک 30 بور پستول بھی قبضے میں لیا گیا۔ ملزم چھاپہ سے پہلے اپنا اڈا چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ  گینگ کے اسمگلرز کی شناخت کر لی گئی ہے، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ جدید طریقوں سے منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش کرنے  میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔