کرکٹ اسپرٹ کی دھجیاں اڑانے پر بھارتی کپتان کو 2 میچز کیلئے معطل کردیا گیا

 کرکٹ اسپرٹ کی دھجیاں اڑانے پر بھارتی کپتان کو 2 میچز کیلئے معطل کردیا گیا
کیپشن: harmanpreet kaur
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں کرکٹ اسپرٹ کی دھجیاں اڑانے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورکو دو انٹرنیشنل میچز کے لیے معطل کردیا۔

بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان نے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ وکٹوں پر مارا تھا۔ انہوں نے امپائر کے فیصلے پر بھی تنقید کی اورامپائرنگ کوغیر معیاری قرار دیا تھا ۔ٹرافی فوٹوشوٹ کے دوران بھی ہرمن پریت نے بنگلا دیشی پلیئرزکو طنز کا نشانہ بنایا۔ آئی سی سی نے انہیں اگلے دومیچز کے لیے معطل کردیا ہے۔



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر