ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے پر مریم نواز کا ٹوئٹ

PMLN, MARYAM NAWAZ
کیپشن: Maryam Nawaz twitte
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے میں حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب نہیں، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار، پنجاب کی کابینہ فوری ختم کرنے کا حکم، عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹ کیا۔

تفصیلات کےمطابق   سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا، سپریم کورٹ نے  ڈپٹی سیپکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دی ہے، حمزہ شہباز نے جو حلف اٹھایا وہ بھی غیر آئینی اور جو کابینہ بنائی گئی وہ بھی غیر قانونی ہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، چودھری پرویز الہی نئے وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے کہ چیف سیکریٹری پرویز الہٰی کابطور وزیراعلیٰ نوٹی فکیشن جاری کریں،گورنر آج ساڑھے 11بجے تک نئے وزیراعلیٰ سے حلف لیں،اگر گورنر حلف نہ لے تو صدر مملکت اس کا انتظام کریں، حمزہ شہباز نے جو بھی قانونی کام کئے وہ برقرار رہیں گے۔ حمزہ شہباز فوری طور پر وزیراعلیٰ آفس خالی کریں،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،اس آرڈر کی کاپی گورنر، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکریٹری کو ارسال کریں۔

دوسری جاب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا، مریم نواز نے فیصلے کو جوڈیشل "کو "قرار دے دیا، مزید لکھا کہ انصاف کا قتل نامنظور،ایک ہی طرح کے کیس میں دو مختلف فیصلے کیوں؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer