ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فل کورٹ استدعامسترد؛دوست مزاری اور چودھری شجاعت کابڑافیصلہ

Dost Muhammad Mazari,And Ch shujaat hussain
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور چودھری شجاعت نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کرنے پر نظرثانی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی، چوہدری شجاعت اورڈپٹی اسپیکرکے وکیل سپریم کورٹ پہنچ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد کے وکلاعدالت کو بتائیں گے کہ انہیں کیس کی پیروی نہ کرنے کی ہدایت ہے۔ڈپٹی اسپیکر ، چوہدری شجاعت فل کورٹ کی استدعامستردکرنےپرنظرثانی درخواستیں دائرکریں گے۔

 سپریم کورٹ کے باہر ،وکیل ڈپٹی اسپیکر عرفان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دوست محمد مزاری نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کا بائیکاٹ نہیں کیا، میں نے بھی کبھی کسی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا، آج عدالت کے سامنے اپنی بات کروں گا۔

 عرفان قادر کا کہنا تھا کہ میرےموکل کی ہدایت ہےکہ عدالتی کارروائی کاحصہ نہیں بننا جبکہ فاروق ایچ نائیک نےبھی عدالتی کارروائی کےبائیکاٹ سےعدالت کوآگاہ کردیا۔

 یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

 بعد ازاں حکمران اتحاد نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ نہ بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے دھمکیوں پر اتر آئے تھے۔