ویب ڈیسک: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ یاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 233 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 229 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 230روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
تاریخ میں پہلی بار کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 20 روپے 5 پیسے مہنگا ہو ا ہے۔ ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے روپے پر پریشر ہے۔