کریم بلاک انڈرپاس اور فلائی اوور کی لاگت میں 20کروڑ کا اضافہ

کریم بلاک انڈرپاس اور فلائی اوور کی لاگت میں 20کروڑ کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :میگاپراجیکٹ پربڑھتی ہوئی مہنگائی اورتعمیراتی میٹریل میں اضافے کے باعث  کریم بلاک انڈرپاس وفلائی اوورمنصوبےکی لاگت میں20کروڑکااضافہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق میگاپراجیکٹ پربڑھتی ہوئی مہنگائی اورتعمیراتی میٹریل میں اضافے کے باعث  کریم بلاک انڈرپاس وفلائی اوورمنصوبےکی لاگت میں20کروڑکااضافہ ہوگیا۔ ایل ڈی اے حکام کی جانب سےنظرثانی شدہ پی سی ون حکومت پنجاب کوبھجوادیا گیا، 20کروڑ اضافے سے  تعمیراتی  لاگت کا مجموعی طورپرتخمینہ2ارب55کروڑ تک پہنچ گیا، ایل ڈی اے حکام نے ڈی جی ایل ڈی اے سے نظر ثانی شدہ پی سی ون بھجوانےکی منظوری  لے لی ،  نظر ثانی شدہ پی سی ون   کے مطابق 31فیصدسریےجبکہ17فیصدسیمنٹ اوراسفالٹ کےریٹس میں اضافہ ہوا۔ ایل ڈی اےکومنصوبےکاپی سی ون حقیقی ریٹس کےمطابق دوبارہ تیارکرناپڑا۔