(شہزاد خان ابدالی)ضلعی انتظامیہ نے گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگانے کی مہم کاآغاز کردیا ،ہر یونین کونسل کی سطح پر 8 ،8 کورونا ویکسین کیمپس لگائے گے ہیں ،ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کہتے روزانہ 63 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی سم بند کردیں گے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین کی پریس کانفرنس شہریوں سے تعاون کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر / این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ویکسین گھر گھر لگانے کی مہم کا آغاز کردیا،ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے شاہ جمال کے علاقے سے گھر گھر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا ،ڈی سی مدثر ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال سے زائد 65 ہزار افراد کو روزانہ کی بنیاد پرکورونا ویکیسن لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور یونین کونسلز کی سطح پر 8،8 کیمپس لگائے گے ہیں۔
مزید پڑھئے: کورونا کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا کہناتھا روزانہ 63 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی سم بند کردیں گے،ٹیمیں گھر گھر جاکر شہریوں کو ویکسی نیشن کیمپس پر لگائیں گی،ڈی سی نے کہا کہ 2 سے 7 اگست تک پولیو مہم کے باعث کورونا ویکسین مہم ملتوی رہے گی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈی سی مدثر ریاض کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،ڈاکٹر یاسمین ارشد نے کہا کہ 32 کروڑ ڈوزز موجود ہیں،موبائل ٹیمز کو کونسایئنو،یا پاک ویک ویکسین دی جارہی ہیں جبکہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں فائزر،موڈرنا،اور ایسڑازنیکا ویکسین موجود ہیں، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف واپس آیئں ہم ان کا اچھا علاج کریں گے۔
حکومت کے اس اقدام کو شہریوں نے گھر گھر کورونا ویکسین مہم کو خوش آئند قرار دیا,شہریوں نے کہا کہ کورونا جیسی مہلک وبا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسین ہے.