(عظمت مجید)کورونا کا خاتمہ ناگزیر،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ,شہر لاہور میں کل سے خصوصی ویکسی نیشن مہم شروع ہو گی ، خصوصی ویکسی نیشن مہم 26 جولائی سے 10 اگست تک جاری رہے گی،مہم کے دوران شہریوں کوگھر گھر جاکر ویکسین لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وبائی مرض کورونا کے سدباب کے لئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ شہر لاہور میں کل سے خصوصی ویکسی نیشن مہم شروع کررہے ہیں،خصوصی ویکسی نیشن مہم 26 جولائی سے 10 اگست تک جاری رہے گی،مہم کے دوران شہریوں کوگھر گھر جاکر ویکسین لگائی جائے گی۔
سارہ اسلم کا کہناتھا کہ خصوصی مہم لاہور ، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں شروع کی جا رہی ہے،پہلے مرحلے میں لاہور ، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی 40 فیصد آبادی کو ویکسی نیٹ کیا جائے گا،مہم کے دوران راولپنڈی کی 70 فیصد آبادی کو بھی ویکسی نیٹ کیا جائے گا،عوامی سہولت کے پیش نظر یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر مہم چلائی جا ئے گی۔
سیکرٹری سارہ اسلم کا کہناتھاکہ عوام الناس کورونا کے بڑھتے خطرے کو کم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں،کورونا کیسز میں اضافہ کے پیشِ نظر خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے،شہری کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل ہے،18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے،شہری ویکسی نیشن کے ساتھ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔
علاوہ ازیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے 18ٹیچبنگ ہسپتالوں سے گھر گھر ویکسین لگانے کے لیے 3 سو ڈاکٹرز کی خدمات مانگ لیں,اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا،نوٹی فکیشن کے مطابق 3 سو ڈاکٹرز کی سروسزچیف ایگزیکٹو دسٹرکٹ اتھارٹی لاہورکے حوالے کی جائیں گی۔
300 ڈاکٹروں کی ہسپتالوں سے سروسز مانگی جن میں میو 60، جنرل 30،پی آئی سی 20، سروسز35،جناح 35، سر گنگارام 25،چلڈرن 18،کوٹ خواجہ سعید 14اور شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال سے 12ڈاکٹر سمیت دیگر ہسپتالوں کی انتظامیہ سے بھی ڈاکٹرز کی سروسز مانگی گئی ہیں جبکہ گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کے لیے لاہور میں میں 528 ٹیمیں بنائی جائیں گی اور شہر میں 18سال سے زائد عمر کی 40فیصد آبادی کو ویکسینیشن ہورا کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔