ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کے روز دلہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی؛ ویڈیو وائرل

شادی کے روز دلہے نے ایسا کام کیا کہ دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی؛ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب دیسک)بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سے متعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ویڈیو میں شادی کی تقریب کے موقع پر دولہا لیپ ٹاپ استعمال کررہا ہے,,  جبکہ دلہن سمیت عزیزواقارب شادی کی رسمیں ادا کرنے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں،  ایک اور دلچسپ واقعہ شادی کے روز پیش آیا، شادی کی تقریبات کے دوران دلہے نے لیپ ٹاپ پر کام شروع کیا جس پر دلہن خود پر قابو نہ رکھ سکی اور ہنس کرلوٹ پوٹ ہوگئی۔

دولہا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا شادی کے دن منڈپ پر بیٹھے ہوئے ’لیپ ٹاپ‘ استعمال کررہا ہے اور دلہن دوسری جانب بیٹھی دلہے کو دیکھ کر اپنے ہنسی پر قابو پانے کی ناکام کوشش کررہی ہے جبکہ  رشتے داروں اور دیگر کو انتظار ہے کہ دلہے میاں کا لیپ ٹاپ پر کام ختم ہو تو رسومات کا آغاز کیا جاسکے۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا جس میں کیپشن لکھا گیا کہ گھر سے کام کریں؟ یہ شادی کا کام ہے، ورکنگ دلہا اور ہنستی دلہن، شادیوں میں خوش آمدید۔شادی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer