کورونا ویکسین فروخت کئے جانے کا انکشاف، ملوث کون؟؟

Corona in Pakistan
کیپشن: Corona Vaccine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں سرکاری افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کے دوران ڈیفنس سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگاتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم شامل ہیں جبکہ ملزمان ویکسین کے 15 ہزار روپے فی ڈوز چارج کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سائنو فام ویکسین کے 7 ہزار 660 اور کینسائنو ویکسین کے 4500 روپے فی ڈوز وصول کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان محکمہ صحت کے افسران سے رابطے تھے، ملزمان نے 60 سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب شہر قائد میں کورونا کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے، ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر ہ قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ روزضلع شرقی میں 663، ضلع وسطی 334، ضلع کورنگی میں 255 جبکہ ضلع ملیر میں 148کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ آج سے سندھ حکومت کے نئے احکامات پر عمل درآمد ہوگا اور تمام تر کاروباری مراکز شام 6 بجے بند ہونگے صرف میڈیکل، کریانہ اسٹورز اور دودھ کی دکانیں شام 6 بجے کے بعد بھی کھلی رہیں گی۔

آج سے تعلیمی ادارے بھی مکمل بند رہیں گے، مگر انٹرمیڈیٹ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ ریسٹورنٹس میں ان آؤٹ ڈائنگ بند جبکہ صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی اور دفاتر میں بھی 50 فیصد عملہ ہی آسکے گا۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے شہری ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لازمی لگوائیں۔