(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاںداد نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
اپنے دور کےعظیم بیٹسمین نےجدید طرز کے قومی کپڑوں کا بوتیک کھول لیا جس کے بعد تجارتی مرکز طارق روڈ کی کرتا گلی توجہ کا مرکز بن گئی اور جاوید میاںداد کی طرف پیش کردہ کپڑے فروخت ہونے لگے۔ بوتیک میں قومی لباس شلوار قمیض،خوبصورت طرز کے کُرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ بھی دستیاب ہیں۔ جاوید میانداد کے بوتیک کے بعد اس کرتا گلی کی مقبولیت مزید بڑھ گئی،جبکہ اس نئے بوتیک میں جاوید میانداد کے مداح بڑھ چڑھ کر خریداری کررہے ہیں، لاک ڈاؤن کے باعث جاوید میاندادکے بوتیک سے ملبوسات آن لائن بھی فروخت کئے جارہے ہیں۔