سوشانت کی آخری فلم کی دھوم،نئے ریکارڈ قائم

سوشانت کی آخری فلم کی دھوم،نئے ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ اداکارسوشانت کی آخری فلم نے ریکارڈ قائم کردئیے، فلم کو اتنی پذیرائی ملی کے دیگر بالی ووڈ سٹارز بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔ فلم ”دل بیچارا“ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ خودکشی کرکے دنیاسے رخصت ہونے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ”دل بیچارا“ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔لائیواسٹریمنگ سروس ڈیزنی پلس ہاٹ سٹار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ فلم بولی ووڈ کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہے گی۔مداحوں کو مخاطب کرکے بیان میں کہا گیا کہ آپ کے پیار نے دل بیچارہ کو اب تک سب سے بہترین شروعات کرنے والی فلم بنادیا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ”دل بیچارا“ نے آنلائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ریلیز کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور آئی ایم ڈی بی میں 10 میں سے 10 سکور حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا۔آئی ایم ڈی بی میں بعد ازاں 50 ہزار کے ووٹ کے باعث ریٹنگ 9.8 پر آگئی۔ فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری اور جذباتی احساس کی گونج کو مداحوں نے سراہا اور ریویو بھی مثبت آئے ہیں۔

واضح رہے کہ  رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم ”اے فالٹ ان آور اسٹارز“ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔اداکار کے ساتھ ہیروئن کاکردا سنجنا سانگھی نے اداکیا، فلم کی کہانی میں سنجنا سانگھی پہلے راک سٹار اور ہندی میڈیم جیسی فلموں میں چھوٹے کردار کرچکی ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا ہیں اور ان کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer