ترک اداکار انجن التان کی عمر کتنی، سالگرہ کےدن تصویریں شیئر

ترک اداکار انجن التان کی عمر کتنی، سالگرہ کےدن تصویریں شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان میں اپنی مقبولیت کی بنا پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بنانے والے  اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’  ارطغرل غازی‘ میں  مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجن التان آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن  سے نشر ہونے والاترک ڈرامہ'  ارطغرل غازی' اس قدر پاکستان میں اس قدر مقبول ہوچکا ہے کہ ترکی کی عوام بھی حیران ہیں اور خود ڈرامے میں کام کرنے والے اداکار حیرت زرہ ہیں کہ پاکستان میں ڈرامے کو اتنی پذیرائی ملی جس کی توقع نہیں تھی،’  ارطغرل غازی‘ کے مرکزی اداکار  انجن التان آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے مداحوں کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کیں جن کو دیکھ کر ان کے دنیا بھر میں موجود فینز حیران رہ گئے،'ایگل آف اسلام' نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے وائرل ہونے والی تصاویر پر ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا،جس میں ان کو سالگرہ کی مبارکباددی، اللہ پاک آپ اور اپ کے اہلخانہ پر رحمت نازل فرمائے،راستے کی روکاٹ دور ہوں، سورج کی گرمی سے محفوظ رہیں۔

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ادکارانجن التان  26 جولائی 1979 کو ترکی کے صوبہ ازمیر میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی خاندان پریشتینا سے آنے والا ایک البانی تارک وطن ہے، ان کے خاندان کے دیگر افراد یوگوسلاویہ کے تُرک تارکین وطن ہیں۔

تعلیمی دور سے ہی انہوں اداکاری کاآغاز کردیا تھا،تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلول یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔بعدازان وہ استنبول چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔اپنے کیرئیر کا آغاز انجن التان نے 2005 میں ٹیلی ویژن سلسلے رُخْسار سے کیا اور اس کے بعد اداکاری کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور بےشمار ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ترکی کے مشہور و معروف اداکاروں کی فہرست میں نام بنانے میں کامیاب ہوئے۔علاوہ ازیں انہوں نے ترکی کی 17 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer